ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گبون کے انتخابات شفافیت سے محروم ہیں: غیر ملکی مبصرین

گبون کے انتخابات شفافیت سے محروم ہیں: غیر ملکی مبصرین

Tue, 30 Aug 2016 16:32:58    S.O. News Service

برسلز30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کی مبصرین کی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ افریقی ملک گبون کے صدارتی الیکشن کے انعقاد کے دوران بیضابطگیاں دیکھی گئی ہیں اور یہ الیکشن شفاف نہیں تھے۔ گبون کے صدارتی الیکشن کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کا 73رکنی مبصرین کا دستہ گبون کے مختلف علاقوں میں تعینات تھا۔ اِس ٹیم کی سربراہ بلغاریہ کی رکن پارلیمنٹ ماریا گابریل تھیں۔ انہوں نے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ اپوزیشن رہنما ژاں پنگ نے الیکشن میں جوڑ توڑ کے علاوہ ووٹوں کی گنتی کے دوران نتائج میں گڑ بڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ حتمی نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن موجودہ صدر علی بونگو کی سبقت کو ظاہر کیا گیا ہے۔


Share: